پنجاب

عوام کو اچھوت سمجھنے والے سیاستدان نہیں معاشی دہشت گرد ہیں، سراج الحق


لیہ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو اچھوت سمجھنے والے سیاستدان نہیں معاشی دہشت گرد ہیں۔لیہ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک میں مہنگائی اور نفرتوں کےخلاف ہے، کسی کو اپنا حق نہیں مل رہا، میرٹ پر نوکری نہیں مل رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومتوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں کی اقساط کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت لی جا رہی ہے کیا یہ آزادی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدان نہیں معاشی دہشت گرد ہیں جو آپ کو اچھوت سمجھتے ہیں، سب کا ایک چیز پر اتفاق ہے بیرون ملک سے بھیک مانگنا ہے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہر وزیر خزانہ کا ایک ہی کام ہے، آئی ایم ایف سے کشکول لے کر بھیک مانگنا ہے۔

متعلقہ خبریں