افغانستان کی صورت حال پر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوچکا ہے ،بشریٰ رند

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ حالیہ افغانستان کی صورتحال پر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوچکا ہے جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا بھارت مکروہ اور گھنائونی سازشوں میں ملوث ہے مگر پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی سلامتی کیلئے ہر دم تیار ہے ہمارے ملک پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے کی آنکھیں دی جائیں گی وطن عزیز کی افواج مبارک باد کی مستحق ہیں جنکی قربانیوں کی بدولت ہم اپنے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں افواج پاکستان کی ہر سطح پر حمایت اور سپورٹ جاری رہے گی . .

.

متعلقہ خبریں