نئی دہلی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں آج افغانستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں نئی دہلی میں آمنے سامنے ہیں . تفصیلات کے مطابق میچ میں افغانستان کے کھلاڑی بازوپر کالی پٹی باندھے میدان پر اترے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کھلاڑیوں نے حال ہی میں افغانستان میں آئے بدترین زلزلے کے متاثرین کے سوگ میں بازوں پر کالی پٹی باندھی ہے .
یاد رہے کہ افغانستان میں آنے والے زلزلوں میں 2 ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں .