صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پر عزم ہے ‘جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نےصوبے میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے ۔کوئٹہ شہر میں زندہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت360 روپے ہو گئی ہے ۔ گوشت برائلر مرغی کی قیمت 530 روپے فی کلو سے کم ہو کر 495 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔انڈوں کی قیمت 290 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح سبزیوں کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ انتظامہ کی کارکردگی کو تسلی بخش کردار دیتے ہوئے انتظامہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں تاجر برادری کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے ۔
صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پر عزم ہے ۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ بے جا مہنگائی کرنے والے کسی ریاعت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی کےلیے کیے گئے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ وزیر اطلاعات بلوچستان نے عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہی فراہم کرنے کےلئے انفارمیشن ٹائم کے قیام کا بھی اعلان کیا۔جس میں عوام کو حکومتی اقدامات پر آگاہی فراہم کی جائے گی ۔