بابراعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، ذکاء اشرف نے سابق کرکٹرز کو ملاقات کیلئے بلالیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے اسباب جاننے کے لئے ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کپتان یونس خان، محمد حفیظ اور سہیل تنویر کو ملاقاتوں کے لئے قذافی اسٹیڈیم بلایا، اہم بیٹھک میں قومی کرکٹ ٹیم کو مستقبل میں بہتر کرنے کے لئے تجاویز دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقات کے بعد قومی کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔
دوسری جانب کپتان بابر اعظم کو بھی ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ بی سی بی میں بھی بابراعظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی واپس لینے سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر دبئیسے واپسی کے بعد ذکاء اشرف سے 14 نومبر کو ملاقات کریں گے اور اس موقع پر ہ کرکٹ ٹیم اور کپتان کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے جس ے بعد قومی ٹیم کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔