اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے .
اوسی اے سی اوگرا اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 7719000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے .
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8383000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی گئی تھیں . اکتوبر 2023 میں 2083000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے .
گزشتہ سال اکتوبر میں 2064000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں . ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی نمو ہوئی .
ستمبر میں 1955000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو اکتوبر میں بڑھ کر 2064000 ٹن ہو گئی . اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 421000ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41 فیصد کم ہے .
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 718000 ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی . مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2637000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے .
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2604000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں . مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2816000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے . گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2606000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی .