پاکستان
بجلی کی ترسیل، ایشیائی ترقیاتی بینک 250 ملین ڈالر دے گا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی ترسیل کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک 250 ملین ڈالر دے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی کی ترسیل کو مضبوط بنانے کے لیے250ملین ڈالر فراہم کرے گا، اس اقدام کا مقصد بجلی کی ترسیل کے آلات کی خریداری میں سہولت فراہم کرنا ہے، جو سستی اور ماحول دوست بجلی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے۔
گوادر پرو کے مطابق واپڈا کا 800میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مہمند12اہم مقامات پر زیر تعمیر ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سیلاب پر قابو پانا، 800میگاواٹ ماحول دوست بجلی پیدا کرنا اور پشاور کو روزانہ 300ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔