برطانوی میڈیا کے بڑے انکشافات، کسی موقع پر بھی انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

(قدرت روزنامہ)برطانوی میڈیا کے بڑے انکشافات سامنے آگئے ہیں . تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹرز نے پاکستان کا دورہ ملتوی ہونے کے پیچھے ہونے سے انکار کر دیا ہے .

برطانوی میڈیا کے انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ انہیں تو پوچھا بھی نہیں گیا کہ کیا وہ ٹریول کریں گے یا نہیں . برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں نے اس دعوی سے انکار کیا ہے کہ وہ ای سی بی کے فیصلے کے پیچھے تھے . برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ ای سی بی کا اتوار کو اجلاس ہوا اور پھر کھلاڑیوں کو فیصلے کے بارے بتایا گیا، کرکٹرز کی یونین سے کسی موقع پر دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے نہیں پوچھا گیا تھا . برطانوی میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کسی موقع پر بھی انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا . ٹیم انگلینڈ پلئیر پارٹنر شپ کا کہنا ہے کہ ای سی بی نے نیوزی لینڈ کا دورہ ختم ہونے کے بعد اندھیرے میں رکھا . واضح رہے کہ پلئیر یونین سمجھتی ہے کہ ای سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں