ہانیہ عامر کے دلچسپ کیپشن نے مداحوں کو کمنٹ کرنے پر مجبور کردیا

[gallery ids="2090"] (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ وائرل کیپشن لکھا ہے جس پر مداح کمنٹ کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں . اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور اُن کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا نظر آ تا ہے، ہانیہ عامر کے بچکانہ رویئے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے مگر اُن کی ہر آنے والی پوسٹ سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہیں تنقید سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا ہے .

  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4.3 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ نئی نئی تصاویر، ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں مگر اپنی پوسٹس پر زیادہ کیپشنز نہیں لکھتی ہیں . ہانیہ عامر کی جانب سے اپنی نئی تصویر کے کیپشن پر ایک وائرل ڈائیلاگ کا کا پہلا حصہ ’ تم تھینکس بھی بول سکتے تھے‘ لکھا گیا ہے جسے سُن سُن کر انٹر نیٹ صارفین کو یہ وائرل ڈائیلاگ خوب رٹا ہوا ہے اور اب وہ ہانیہ عامر کی پوسٹ کے جواب میں وہی ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے دہرا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں