طلباء کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے،جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ طلباء کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو صیح طرح سے نہیں نمٹایا گیا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو درست انداز میں نہیں نمٹایا گیامیری طلباء سے گزارش ہے کہ وہ بھی کمشنر آفس کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے کام میں معیار کو برقرار رکھیں اس سلسلے میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں میں معیار کی باقاعدہ طور پر نگرانی کی جارہی ہے . .

متعلقہ خبریں