کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ انسانی حقوق سندھ میں 8 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے .
وزیرانسانی حقوق عمر سومرو نے ہیومن رائٹس کمپلین سیل کے لیے جاری ہونے والےکروڑوں کے فنڈزمیں کرپشن کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیا .
اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق کمپیوٹرز، سرور، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ،اسکینرز،ڈوائیسز،ونڈوز لائسنس اور دیگر سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی .
وزیر انسانی کا کہنا ہے کہ یہ سارا سامان سابق سیکرٹری انسانی حقوق جاوید صبغت اللہ مہر کےدور میں خریدا گیا تھا . محکمہ انسانی حقوق کے کمپلین مینجمنٹ سیل میں بڑے پیمانے پرکرپشن ہوئی ہے . معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا ہے، ملوث افسران کےخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائے گی .
دستاویزات کے مطابق 5 کروڑ سے زائد رقم کا سامان کاغذات میں لکھا گیا ہے مگر وہ خریدا ہی نہیں گیا .