حکومت نے عید الضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے عیدالضٰحی پر 3 سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کر دیا . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سے 22 جولائی تک عید تعطیلات ہوں گی .

تفصیلات کے مطابوق انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں . وفاقی کابینہ نےالیکشن کمیشن سے تنظیم کا انتخابی نشان منسوخ کرنے کیلئے اقدامات وفاقی وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کریں گےجبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں رواں مون سون کے دوران 50 کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کی جائیگی ، ملک میں 2 کروڑ لوگ پاکستان میں ویکسینیشن کرواچکے ہیں، اس وقت کراچی اور خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھے ہیں اور ہمیں اس کے خلاف جنگ جاری رکھنی ہوگی،سازشی عناصر سے دور رہیں اور ویکسین لگواکر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی حفاظت کریں،عید کی 21سے 22جولائی تک تین چھٹیاں ہونگی ،پوری دنیا سے سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہوکر پاکستان آئے ہیں،کابینہ سے زیادہ پروٹوکول سابق حکمرانوں اور بیوروکریٹس کے پاس ہے ، آئندہ ہفتے جامع رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی اور اس کے بعد بتدریج پروٹوکول واپس لیا جائے گا،کابینہ نے پاک فوج کیلئے بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد الاؤنس اور حلیم عادل شیخ کے خلاف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے قیام کی منظوری دی ہے،پاکستان افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، یہاں 30 لاکھ افغان مہاجرین پہلے ہی ہیں، دنیا تعداد کا تخمینہ لگانے کے بجائے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو ،آزاد کشمیر کے انتخابات تحریک انصاف کیلئے بہتر ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری مایوس ہوکر امریکا چلے گئے ہیں، ان کے پاس امیدوار بھی نہیں . منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی پر تنظیم کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست پر غور کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ اس تنظیم پر پابندی میرٹ پر کی گئی . انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی . انہوںنے کہاکہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے، علاقائی فورسز پر تشدد کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے . فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اس تنظیم کا انتخابی نشان منسوخ کرنے کے لیے اقدامات وفاقی وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کریں گے . انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد میں رواں مون سون کے دوران 50 کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے . انہوںنے کہاکہ پوری دنیا سے سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہوکر پاکستان آئے ہیں، مزدور طبقے کے لیے یہ بہت بڑی خوش خبری ہے . .

متعلقہ خبریں