تھپڑ کھا کر گھر بچانے سے اچھا ہے اسے توڑ دیں ۔۔ 3 شادیاں کرنے والی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنی طلاق اور گھر سے متعلق بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں
ڈرامہ سیریل انگار وادی میں انہیں خوبصورت کشمیری کے طور پر دیکھا جاتا تھا . عتیقہ اوڈھو سندھ کے مشہور روحانی پیر اوڈھو کی صاحبزادی ہیں . ویسے تو عتیقہ اوڈھو کسی بھی پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کم ہی بات کرتی ہیں لیکن انہوں نے ایک مشہور پروگرام میں اپنی تینوں شادیوں سے متعلق کھل کر باتیں کیں . پروگرام ہوسٹ نے ان سے سوال کی اکہ آپ نے پہلے پہلی شادی کی، پھر دوسری اور پھر تیسری، اتنی ہمت کہاں سے آئی؟اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ: '' جب کوئی آپ پر ہاتھ اٹھائے، ظلم کرے، تھپڑ مارے تو کیا فائدہ ایسے رشتے کا، یہ پرواہ نہ کریں کہ کتنے اکیلے ہیں آپ، کوئی آپ کا ساتھ دے یا نہ دے آپ خود اپنا ساتھ دیں، اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ظلم سہہ کر، مار پیٹ کھا کر چُپ رہ کر آپ اپنا گھر بسا سکتے ہو تو یہ ایک غلط فہمی ہے، جب آپ دلی طور پر خوش نہیں تو آپ کا بکھرا ہوا گھرانہ بھی کبھی خوش نہیں رہے گا . میرے بچے میری طاقت بنے، مجھے ہر حال میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، سہارا دیا . میں ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، میرے والد کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی، مگر ایک ٹوٹے ہوئے، بکھرے ہوئے گھر کا کیا فائدہ جو خوشیاں نہ بانٹ سکے . میں نے وہ وقت اس لئے گزارا اور آگے بڑھ کر سب کچھ سنبھالا تاکہ اگلے آنے والے وقت میں ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو، اور اگر ہو تو اسے پتہ ہو کہ کیسے اس سب حالات سے گزرنا چاہیئے . کل کو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ایک مثال بھی تو سامنے ہونی چاہیئے . میری بھی 2 بیٹیاں ہیں، ایک پروڈیوسر ہے، میرا بیٹا گانے کی کاپی اور ساؤنڈ ٹیپ وغیرہ کا کام کرتا، چھوٹی بیٹی آرٹس اسکول میں پڑھ رہی ہے، میرے بچے مجھے حوصلہ دیتے ہیں، میں نے اکیلے ہی اتنا سب نہیں کیا . . .