بلوچستان کابینہ کا فارمولہ طے ہوگیا ہے، جلد اعلان کیا جائے گا، حکومتی ترجمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی کوئٹہ پریس کلب آمد۔ شاہد رند کی صدر کوئٹہ پریس کلب اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اتحادی حکومت بنی ہے۔ کابینہ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے کرنا ہوتا ہے۔ کابینہ کا فارمولا طے ہوگیا ہے، جلد اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو اچانک اپنے بھائی کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جانا پڑا ہے۔ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادیوں کے درمیان کوئی تنازعہ یا اختلاف نہیں۔ تاحال کابینہ میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور بی اے پی شامل ہیں۔