انگلینڈ کا دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان ٹیلیویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا ، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے سے پاکستان ٹیلیویژن کو 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جو قوم کو جوڑتا ہے ، اگر کوئی ایک چیز جو کراچی سے گوادر تک قوم کو ایک کرتی ہے تو وہ کرکٹ ہے .

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیمز کے دورے پاکستان میں بہت زیادہ اثر ڈالتے ہیں ، وزیراعظم دشمبے میں تھے جب نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے کی خبر آئی . اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہے ، بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات پر بریفنگ دی ہے . انہوں نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے ، اپوزیشن سے بات جاری رہے گی لیکن وقت کی کمی ہے ، مشترکہ اجلاس بلائیں گے ، وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینٹ کا رکن بنایا جائے گا ، شہباز شریف نے طویل پریس کانفرنس کی ہے ، اپنے اوپر الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا ، شریف فیملی کا جھوٹ ان کا وطیرہ بن چکا ہے . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دودن پہلے فیک نیوز چلائی گئی ، لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنے طور پر معاملہ چلایا ، شہزاداکبر کے یونٹ سے بھی مدد مانگی گئی تھی . فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف پر دومقدمات پاکستان میں ہیں ، ایک مقدمہ شہبا شریف اور نصرت شہباز کے خلاف سات ارب 29 کروڑ کا ہے ، یہ مقدمات روزمرہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے ، پاکستان کی عدالتوں کو یہ مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہئیں . انہوں نے کہا تھا کہ دوسرا کیس 25 ارب کا شوگر ملز کا ہے ، رمضان شوگر ملز آرگنائزڈ منی لانڈرنگ چلارہی ہیں ، العریبیہ اور رمضان شوگرملز کے ستاون اکاؤنٹس ہیں ، العریبیہ ملز کے چپڑاسی اور فرنیچر کی دکان کے مالک حاجی نعیم کے اکاؤنٹ میں پیسہ آیا . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ محمد وارث کے نام پر دو ارب سے زائد روپیہ آیا ، محمد اسلم کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 75 کروڑ آیا یہ بھی چپڑاسی ہے ، اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 60 کروڑسے زائد روپیہ آیا ، رمضان شوگر کے کلرک کے اکاؤنٹ میں بھی پیسہ آیا . . .

متعلقہ خبریں