بلوچستان

پسنی اور مضافات میں طوفانی بارش، مکانات اور چاردیواریاں منہدم ، نکاسی آب کا نظام ناکارہ


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی اور مضافات میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے شہر کو ڈبو دیا، نکاسی آب کا نظام اور سیوریج سسٹم نہ ہونے سے بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ، شہریوں کا برا حال ، کئی مکانات اور چاردیواریاں منہدم ہو گئے ، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، نکاسی آب کے لیے شہریوں اور تحصیل چیئرمین نے ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے سے مدد کا مطالبہ کر دیا، پسنی میونسپل کمیٹی جہاں نکاسی آب کے لیے صرف تین جرنیٹر اور ایک بوزر موجود ہے، رات گئے موسلادھار بارشوں نے پسنی شہر میں تباہی مچا دی ، لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور گھروں کے اندر کئی فٹ پانی جمع ہے اگر بروقت پانی نہیں نکالا گیا تو گھروں اور دکانوں کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے ، پسنی کے دیہی علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تیز اور موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی ہے، کئی علاقوں میں زرعی بندات ٹوٹ گئے ہیں دوسری طرف اورماڑہ اور مضافات میں شدید اور طوفانی بارشوں کے باعث بزی ٹاپ پرنس آف اوپ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کا ایک حصّہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے مکران کا زمینی رابطہ اندرون سندھ سے منقطع ہو گیا ہے اور کراچی سے آنے اور جانیوالے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جبکہ این ایچ اے کی جانب سے بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک گاڑیوں کی آمدورفت بحال نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں