غلام سرور کی ن لیگ میں شمولیت کی افواہیں، شاہد خاقان نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید کر دی . نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے بھی کسی نے غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے پوچھا، لیکن کبھی ایسی بات نہیں ہوئی .

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب میرے والد ایم این اے تھے تو یہ ٹیکسلا سے ایم پی اے تھے . اس وقت سے ہمارا ان سے دوستی کا رشتہ ہے اور یہ سیاست سے الگ ہے . کبھی بھی ہم ایک جماعت میں نہیں ہوئے اور آج بھی ایک جماعت میں نہیں ہیں . غلام سرور نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے ، وہ کسی کے کہنے پر ادھر سے اُدھر نہیں جاتے . لیکن اب تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی،میری ان سے ملاقات ہوئے بھی تو چھ ماہ ہو گئے . اگر وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہیں تو اس پر جماعت فیصلہ کرے گی . . قبل ازیں ر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی کے مشکل وقت میں ساتھ دیا . اب پارٹی کی پوزیشن اتنی اچھی ہے تو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا . تحریک انصاف سے علیحدگی سے متعلق خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں . مجھے یہ سن کر افسوس ہوا جب ایک صحافی نے کہا کہ میں اور علیم خان ترین گروپ میں جا رہے ہیں . تحریک انصاف آج وفاق کی علامت بن چکی ہے . سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے بھی میری ذاتی نہیں سیاسی دشمنی نہیں . نہ وزیراعظم سے اور نہ ہی سینیر لیڈر شپ میں چوہدری نثار کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی . . چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں قبولیت بہت مشکل ہوگی . اس حوالے سے کسی لیول پر کوئی بات نہیں ہوئی . چوہدری نثار اس طرح کی خبروں سے اپنی اہمیت بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں . غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اگر نوازشریف کے نہیں ہو سکے تو کسی کے نہیں ہو سکتے . نہ میں پی ٹی آئی سے جاؤں گا اور نہ چوہدری نثار یہاں آ رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں