قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کی مد میں ایک ہزار 395 ارب روپے حاصل کیے . گزشتہ برس کے مقابلے میں ایف بی آر کے ریونیو میں 38 فیصد اضافہ ہوا جس پر وہ قوم کو مبارک باد دیتے ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کر دیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر ہے، ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا، اس اقدام سے ریونیو بڑھانے، معیشیت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور جعلی کاموں سے نجات میں مدد ملے گی، تمام اقدامات موثر اور شفاف گورننس کے لیے ہیں .
متعلقہ خبریں