حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پی ڈی ایم نے پھر سے تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحادپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پھر سے تیاریاں شروع کر دیں ، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے مشاورتی اجلاس 11 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ہونے والے اجلاس میں پی ڈ ی ایم میں شامل جماعتیں حکومت مخالف مظاہروں ، جلسوں اور ریلیوں سمیت مختلف تجاویز سامنے رکھیں گی جس کیلئے جماعتوں نے سفارشات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اپنا آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی ۔

WhatsApp
Get Alert