سروسز ڈاؤن ، فیس بک انتظامیہ کو بھی ٹویٹر استعمال کرنا پڑ گیا، کب تک بحالی ہوگی؟ موقف سامنے آگیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) اپنی تما ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے پر فیس بک انتظامیہ کو صارفین سے رابطے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لینا پڑ گیا۔

ٹویٹر پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ کچھ لوگوں کو ہماری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہم چیزوں کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ صارفین کو ہونے والی تکلیف کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

WhatsApp
Get Alert