مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی . مریم نواز نے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی .

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی . مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے . مریم نواز نے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات پر مبنی درخواست دائر کی ہے . مریم نواز نے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی . درخواست میں کہا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی . ٹرائل کی سادی کارروائی، ریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتے ہیں . جب کہ نیب کے لازم ہوتا ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے . درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی تاریخ پولیٹکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے . ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی ذرائع کی مدد سے حاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فئیر اور پارک لین کے نزدیک واقع چار رہائشی اپارٹمنٹس خریدے . درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی . ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کو جیل ، قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی . سزا کے خلاف ملزمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس نے سمبتر 2018 میں ان سزاؤں کو معطل کردیا تھا جس کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر اعون کو رہا کیا فیا تھا . . .

متعلقہ خبریں