بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، قاسم خان سوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے . تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے اور ان کے حقوق کو پورا کرنے کی تاکید کی ہے .

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ شفقت بھرا رویہ بھی ان کی صلاحیتوں میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے، بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور اچھی پرورش انہیں معاشرے میں نمایاں مقام دلانے کے لیے ضروری ہے . انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے، اسٹریٹ چلڈرن کو اسکولوں میں لانا حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے . قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے بچوں سے ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے لیے زینب الرٹ بل پاس کیا ہے، دنیا بھر میں بچوں کو زیادتیوں، جسمانی تشدد اور دیگر مسائل کا سامنا ہے، ایسے بچے جو غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کو اسکولوں میں لانے کے لیے وظائف مقرر دیئے جارہے ہیں . ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا ہے کہ نیشنل کمیشن برائے چائلڈ رائٹس کو قانون سازی سے متعلق پارلیمانی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس مستقبل کے معماروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بہتر تعلیم و تربیت کے لیے مربوط پالیسیاں مرتب کرے . . .

متعلقہ خبریں