بلوچستان میں 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ کو صوبائی کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میر خالد قمبرانی کی صوبائی کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے بریفنگ میں سیکرٹری صحت کو بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات ، تمام اضلاع میں ایڈز اسکریننگ سینٹرکے قیام اور ان کو ٹیسٹ کٹس فراھمی کے بارے میں بتایا۔صوبائی کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے سیکرٹری صحت کو بتایا کہ بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں
جبکہ ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1500 سے زاٸد ہے اور ایڈز میں مبتلا مریضوں کو گلوبل فنڈز کے تعاون سے ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے۔
عطاٸی دندان ساز و کلینکس، غیر معیاری لیبارٹریز و انتقال خون کے مراکز اور حجام ایڈز کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں۔سیکرٹری صحت ایچ آٸی وی سے بلوچستان کے چھ ہاٸی رسک اضلاع کوٸٹہ ، تربت ، گوادر ، شیرانی ، ژوب اور نصیر آباد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہیں ۔سیکرٹری صحتآگاہی پروگراموں کے ذریعے عوام میں ایڈز کی بیماری کے متعلق شعور پیدا کیا جاے۔