تخریب کاروں اور ان کے معاونوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی ،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آجی پولیس عبدالخالق شیخ، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی . اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بحالی امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ تخریب کاری کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو معاوضے کی ادائیگی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تخریب کاری کے قلع قمع اور بحالی امن کیلئے تمام سیکورٹی ادارے باہمی رابطہ کاری سے مؤثر کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھیں لیویز اور پولیس بلا تخصیص ایریا مشترکہ طور پر عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے باہمی تعاون سے اقدامات اٹھائیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تخریب کاروں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ سنیپ چیکنگ کرکے شہری علاقوں میں جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے لیویز اور پول?س چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی روک تھام یقینی بنائی جائے کسی بھی شکایت کی صورت میں ملوث افسران اور اہکاران کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلٰی نے کہا کہ تمام انتظامی افسران سروس ڈلیوری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں جلد ہی تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران کی کانفرنس طلب کریں گے جس میں افسران کو قانون پر عملدرآمد اور عوامی بہبود کا واضح روڑ میپ دیں گے اس کے علاوہ انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرزپر عمل کریں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کے لئے یکساں قانون و سلوک ضروری ہیضلعی افسران غیر جانبداری سے قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں افسران خود کو جانبدارانہ سیاسی معاملات سے دور رکھیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں