کیا عمران خان کا ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے بارے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے . سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کرلیا .

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 26 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی . بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ اُن کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لیے استعمال کیا گیا . شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے اپ لوڈ ہونے والے ویڈیو کلپ پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے 4 لوگوں سے بات چیت کرے گا،جن میں عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن شامل ہیں . ذرائع کے مطابق ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اُن کی اجازت سے کیا گیا . یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے تیار کیا اور کس نے چلایا . اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی . اگر ان کی طرف سے ایسا نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے تحریری ایپلیکیشن دینا پڑے گی . . .

متعلقہ خبریں