عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے صحافی مہدی حسن کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ قیدِ تنہائی میں ہیں تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق ان کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے . جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم 7 کمروں کے ایک کمپلیکس میں رہ رہے ہیں .

یہ بات درست ہے کہ ان کے پاس ایئر کنڈیشنر(اے سی) نہیں ہے لیکن ان کے پاس روم کولر ہے، وہ جب چاہیں راہداری میں گھوم پھیر سکتے ہیں . انہیں فٹ رکھنے کے لیے بائیک مشین بھی فراہم کی گئی ہے . جیل ذرائع کے مطابق عام پاکستانیوں اور دیگر قیدیوں کے برعکس انہیں 3 وقت کا ایسا کھانا دیا جاتا ہے جو ایک خاص باورچی کے ذریعے پکوایا جاتا ہے . ذرائع کے مطابق عمران خان کو دن میں دیے جانے والے 3 مرتبہ کے ہر کھانے کا معائنہ ڈاکٹر کرتا ہے . سابق وزیراعظم کے کمرے میں ایک ٹی وی اور ایک ریفریجریٹر بھی ہے اور انہیں کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں . عمران خان کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟ جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 28 ستمبر سے لے کر آج تک ان کے خاندان کے افراد نے جیل کے 20 دورے کیے، 50 قانونی ٹیم کے دورے، 50 بار میڈیا سے بات چیت، ان کی پارٹی کے اراکین کے 23 بار سیاسی دورے، قید کے بعد اپنی موجودہ اہلیہ کے ساتھ 6 مرتبہ ملاقات اور 5 بار ڈاکٹروں کا خصوصی دورہ شامل ہے، ڈاکٹر ان کا مکمل معائینہ بھی کر چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں