ویڈیولیک کرنےوالی لڑکیاں کون ہیں ۔۔ ابھی تک منظرعام پر کیوں نہیں آ رہیں۔۔؟ محمد زبیر نے خود ہی اعتراف کرلیا
وہ نجکاری کے وزیر تھے ، اس کے بعد گورنر سندھ رہے، انہوں نے پانچ سال میں کسی کو کوئی نوکری نہیں دلوائی . ایک بار خاکروب کی نوکری کیلئے 50 سفارشیں آئی تھیں لیکن وہ اس میں بھی نہیں پڑے . انہوں نے کہا کہ انہوں نے تو اپنی سکول لائف میں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کی، زندگی میں کسی کو تھپڑ رسید نہیں کیا تو کسی لڑکی کو جان سے محروم کرنے کی وارننگ کیسے دے سکتے ہیں؟ یہ لڑکیاں ہیں کہاں؟ کون ہیں؟ سامنے کیوں نہیں آتیں؟زبیر عمر کا کہنا تھا کہ یہ پورا پیکج ہے، اس میں پور ی اینگلنگ کی گئی اور زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، اگر صرف ان کی ذات سے متعلق ویڈیو ہوتی تو پھر میاں نواز شریف کی تصاویر کیوں چل رہی تھیں؟ یہ سوالات تین یا چار سال کے بعد کیوں اٹھائے جا رہے ہیں؟ اگر مقصد نقصان پہنچانا ہی تھا تو اس وقت کیوں یہ ویڈیوز سامنے نہیں آئیں جب وہ گورنر تھے، یا اس وقت کیوں نہیں جاری ہوئیں جب 2018 کے الیکشن ہو رہے تھے؟ اگر یہ حقیقی ہوتیں اور اس وقت جاری کی جاتیں تو ہمیں سیاسی طور پر نقصان بھی ہوتا لیکن اب ان جھوٹی ویڈیوز کو جاری کرنے کا مقصد کیا ہے؟یاد رہے کہ کچھ روز قبل (ن) لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں . . .