ہرنائی میں زلزلہ، کان میں 15 کان کن پھنس گئے

ہرنائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہرنائی کے نواح میں واقع کوئلے کی کان میں 15 کان کن پھنس گئے . ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے مطابق زلزلے کے باعث ہرنائی کے نواح میں واقع کوئلے کی کان میں 15 کان کنوں کے پھنسنےکی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں