رات گئے بند ہونے والی شاہراہ کی بحالی میں این ایچ اے کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ، لیویز اور پولیس کے جوانوں نے مسلسل محنت کی . وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے این ایچ اے ٹیم ،ضلعی انتظامیہ، لیویز اور پولیس کے جوانوں کو شاباش دی گئی . ڈپٹی کمشنر ثنا ماہ جبین کے مطابق شاہراہ کی بندش کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو پانی اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر دہانہ سر کے مقام پر بھاری مشینری کے ذریعے پتھر ہٹا کر بند شاہراہ بحال کردی گئی . ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق شاہراہ گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوگئی تھی .
متعلقہ خبریں