سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان


سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی فیصلہ۔ سبی بار ایسوسی ایشن کے تمام وکلا واپڈا کی طرف سے کسی بھی کیس یا سماعت میں پیش نہیں ہوں گے اور نہ ہی واپڈا کے کسی بالا آفیسر کو بار روم میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ سبی بار کی طرح تمام طبقہ فکر جس میں تاجر برادری، صحافی برادری،سول سوسائٹی،تمام ٹریڈ یونینز اسی طرح واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور رویے کیخلاف جرات مندانہ اقدام اٹھائیں گے۔