بدہضمی اور تیزابیت سے بچاؤ کا آسان اور مؤثر حل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جدید طرز زندگی اپنانے اور اسے مزید ’بہتر‘ بنانے کی خواہش میں انسان اپنی اپنی صحت کا نقصان کر بیٹھتا ہے۔ کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنے اور زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کی عادت ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔ معدے اور آنتوں کی بیماریاں، قبض، تیزابیت، سینے کی جلن یا پیشاب کی نالی کا انفیکشن اب عام مسائل بن چکے ہیں۔
حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ لوگ ان بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے لیے دواؤں کو اپنی روزمرہ زندگی کا ایک حصہ تصور کرنے لگے ہیں۔ حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ معدے کے یہ مسائل وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی بڑی بیماری کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔
معدے کی ان مسائل سے بچاؤ کا حل صرف دوائیں نہیں۔ آپ قدرتی اجزا کے استعمال سے بھی ان سے چھٹکارا پاسکتے ہیں اور اپنی قوت مدافعت کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔
ماہرین نے بدہضمی، قبض اور سینے کی جلن جیسی عام بیماریوں سے بچاؤ کا ایک قدرتی حل پیش کیا ہے اور یہ کوئی دوا نہیں بلکہ ایک مشروب ہے، جس کے نتائج نے ماہرین کو اس قدر حیران کیا ہے کہ وہ اسے ’معجزاتی مشروب‘ قرار دے رہے ہیں۔
اس مشروب کو بنانے کے لیے کوئی ایسے خاص اجزا درکار نہیں جو آپ کو مارکیٹ سے جاکر لانا پڑیں کیونکہ اس مشروب میں استعمال ہونے والے اجزا ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتے ہیں۔ ان اجزا میں تخم بالنگا، لیموں اور شہد شامل ہیں۔
تخم بالنگا کیوں مفید ہے؟
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات، فائبر، آئرن اور کیلشیم اور دیگر معدنیات سے بھر پور تخم بالنگا قدرت کی جانب سے انسان کے لیے صحت کا ایک خزانہ ہے جس کے استعمال سے مجموعی جسمانی کاکردگی بہتر ہوتی ہے اور صحت پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ تاثیر میں ٹھنڈا اور فوائد میں بے مثال ہے۔
تخم بالنگا کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے، نیند میں بہتری آتی ہے، آنتوں کی صفائی اور نظام ہاضمہ درست اور متحرک ہوتے ہیں، جسمانی قوت میں اضافہ اور جسم کے اضافی وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔
مشروب بنانے کا طریقہ
ایک چمچ تخم بالنگا کو ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ اس پانی میں ایک عدد لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملائیں۔ آپ کا مشروب تیار ہے۔
آپ اس مشروب کا بوقت ضرورت استعمال کرکے تیزابیت، بدہضمی یا جلن سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔
ایک ضروری بات
ماہرین تخم بالنگا کے مسلسل استعمال کا مشورہ نہیں دیتے کیونکہ یہ تاثیر میں ٹھنڈا ہے لہٰذا اس کا مسلسل استعمال ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا باعث بن سکتا ہے۔ بچوں کو بھی تخم بالنگا ملا مشروب نہیں دینا چاہیے۔ تخم بالنگا کا لمبے عرصہ تک استعمال کرنے کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
write English news With headline