پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا . ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0 سے ہرایا .

پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی . عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا جبکہ حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی . کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا . . .

متعلقہ خبریں