علی مدد جتک کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کو دھمکی دینا قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اسمبلی میں مظلوم بلوچوں پشتونوں کا حقیقی ترجمان اور بلوچستان بھر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن اور فارم 45کا عوامی نمائندہ ہے علی مددجتک کی جانب سے مولانا کو دھمکی دینا قابل مذمت ہے . مولانا ہدایت الرحمان بلوچ علی مددجتک کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے بلکہ مظلوموں کیلئے اسمبلی کا پلیٹ فارم استعمال کرتارہے گا 26جولائی اسلام آباددھرنے کیلئے بلوچستان کے تمام اضلاع سے ارکان وکارکنان اورذمہ داران کے قافلے آج سے روانہ ہوناشروع ہوں گے انشاءاللہ بلوچستان سے بھر پورحاضری ہوگی .

ہم ہررکاوٹ توڑ کراسلام آباددھرنے میں شرکت کیلئے جائیں گے . دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو اسمبلی میں دھمکی دینے والا سن لیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے مولانا لاپتہ افرادکے لواحقین سمیت ہر مظلوم ،محروم ومجبورلوگوں کی آوازہے مولانا کو دھمکی دینے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں عوام کے بجائے فارم 47کے تحت منتخب ہونے والے عوامی لیڈر کو دھمکی دے رہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہیں . جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم پر لاپتہ افراد،مظلوم بلوچ پشتون وآبادکاروں اوراقلیتوں کیلئے آوازبلند کرتی رہے گی اسمبلی میں مظلوم ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کا نمائندہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ہے . علی مددجتک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو اکیلا نہ سمجھیں پوری قوم اور نوجوان مولانا کیساتھ ہے . ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمران واشرافیہ اورمقتدرقوتوں نے نہتے پریشان حال عوام کو قربانی کا بکرابنادیا ہے ،جماعت اسلامی بجلی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز26جولائی اسلام آبادسے کریں گے . . .

متعلقہ خبریں