ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان ایریا میں رود کوہیوں کے پانی سے طغیانی، الرٹ جاری

ڈیرہ غازیخان(قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازیخان کے کوہ سلیمان ایریا میں رودکوہیوں کے پانی سے طغیانی ، الرٹ جاری کر دیا گیا . سخی سرور رودکوہی میں چند گھنٹوں میں 32 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا .

سخی سرور کی کل کیپسٹی 32643 کیوسک ہے . طعیانی کے پیش نظر علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں . لوگوں کے انخلاء کیلئے پیشگی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں . ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ودیگر ادارے ہائی الرٹ ہیں . متاثرہ لوگوں اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کا عمل شروع کردیا گیا ہے . سیلابی ریلوں کے باعث مقامی آبادی کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ اور ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں . مقامی لوگوں سے مکمل رابطے میں ہیں،بروقت امدادی کاروائیوں سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں