یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورزکی بندش پر 18 ہزار سے زائد ملازمین نے احتجاج پر غور شروع کردیا ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوں گیا ہے 18 ہزار سے زائد ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑھ گی اوریوٹیلیٹی اسٹورزپرصرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو سبسڈی دی جا رہی تھی مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی کوئٹہ سمیت ملک بھر کے 4400 یوٹیلیٹی اسٹورزپرسبسڈی مکمل ختم کردی گی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلی ذرائع نے یو این اے کو بتایا ہے کے سبسڈی ختم ہونے سیتمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اگر یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہوئے تو 18 ہزار سیزائد ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا ذرائع نے یو این اے کو بتایا ہے کییوٹیلیٹی اسٹورزپرصرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو سبسڈی دی جا رہی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیا ضروریہ پر 25 فیصد سبسڈی دی جا رہی تھی اگر دیکھا جائے تو ان 81 ہزار کو عملوں کی سزا ملنے جارہی ہے کیونکہ غریب کو یوٹیلٹی سے کچھ نہیں ملتا تھا صرف من پسند افراد کو نوازا جاتآ تھا اور دوکانداروں کو تمام اشیا فروخت کی جاتیں تھیں حقدار کو کچھ ہی نہیں ملتا ہیں سٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے . 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزپر ہیں .
متعلقہ خبریں