پاکستان

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل در آمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے، الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی کے سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلہ پر عمل کا حکم دیا جائے۔
استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 جولائی کے فیصلے پر وضاحت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا فیصلہ درست نہیں ہے فیصلے پر عمل در آمد میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن درخواست عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کی کوشش ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، تحریک انصاف کا آئین قانون قانون کے مطابق بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن کرایا، انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب بالترتیب چیئرمین اور جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، ارکان کے پارٹی وابستگی کو چیئرمین اور سیکرٹری نے دستخط سے منظوری دی، الیکشن کمیشن پابند ہے کے پارٹی وابستگی کے سرٹیفکیٹس پر کاروائی مکمل کرے۔

متعلقہ خبریں