ناراض اراکین کو منالیں گے، ترجمان حکومت بلوچستان

(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ انشا اللّٰہ ناراض اراکین کو منالیں گے . لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ اراکین کو تحفظات تھے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کو وقت نہیں دیتے .

ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ 14 ناراض اراکین کے ساتھ پی ٹی آئی کا ایک رکن بھی شامل ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا . گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ناراض ارکان کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی . . .

متعلقہ خبریں