اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں رہائش پذیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے . دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کردی ہے . انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی . سرفراز بگٹی نے کہاکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا ہاؤس سے ہوتے ہوئے بلوچستان ہاؤس گیا، ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا پر خبر گردش کررہی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے .
خبر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سرفراز بگٹی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات میں اہم تبادلہ خیال کیا گیا .
متعلقہ خبریں