انہوں نے کہا کہ جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا، بہت افسوس ہوا کہ اسپیکر نے بہت کمزوری دکھائی، اس پارلیمنٹ کی ویسے ہی عزت نہیں تھی، یہ جعلی پارلیمنٹ ہے جس میں مینڈیٹ چور لوگ بیٹھے ہیں جو ججز کی مدت ملازمت یا ان کی تعداد میں اضافے سے متعلق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں . اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اسمبلی نہ آئیں یا ان پر دباؤ ڈال کر انہیں اس قانون سازی کے حق میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا جائے، لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یہ تحریک قانون کی حکمرانی کے لیے شروع کی ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نہ ڈریں گے اور نہ ہی دبیں گے، ہم جدوجہد کریں گے اور آگے بڑھیں گے . رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان مایوس نہیں ہوں گے بلکہ وہ ان حالات کا مقابلہ کریں گے، ہم نے اس ملک میں اپنے بچوں کے مستقبل کو دیکھنا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی . انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے جتنے لوگوں کو گرفتار کیا ان کے خلاف کیسز بنائے، انہیں واپس لیا جائے . انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس طرح کی قانون سازی کرے گی تو ایسی قانون سازی کو کون مانے گا، ہم اسے ہر صورت چیلنج کریں گے اور اس کا مقابلہ کریں گے . انہوں نے کہا کہ ہم مشاورت کررہے ہیں، ہمیں ایک دن باہر نکلنا ہوگا، یہ حکومت ہماری اور عوام کی برداشت سے باہر ہے، اس فاشسٹ حکومت کے دن اب گنے جاچکے ہیں، ہم اب اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری مشاورت جاری ہے، فاشسٹ حکومت کے دن گنے جاچکے، ہم اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے، قوم بھی حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت جو ہورہا ہے اس پر پوری قوم سے اپیل ہے کہ ان جانبدار حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائیں .
متعلقہ خبریں