پی ڈی ایم ایک ’منظم مافیا‘ ہمیں پتہ ہے کہ سازش کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ’منظم مافیا‘ جو بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہی ہے ہم نے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ہمیں پتہ ہے کہ سازش کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے . یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی .

انہوں نے کہاکہ یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں پی ڈی ایم کی جانب سے جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ جو مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنایا جائے انہوں نے کہاکہ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم پی ڈی ایم کے ہرگز دباؤ میں نہیں آئیں گے . . .

متعلقہ خبریں