’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے عبایا میں وائرل ہونے والی تصاویر پر کہا ہے کہ آپ تصور کریں کہ میں حجاب پہن کر تیراکی کرسکتی ہوں؟ مالدیپ میں کتنے ہی سیاحوں نے میرے عبایا پہننے کی تعریف کی . وہ کہتے تھے کہ ہمیں لگتا تھا کہ اگر مالدیپ جانا ہے تو صرف چھوٹے کپڑے یا سوئم ویئر پہننا ہوں گے لیکن آپ کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ہم مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں .

حال ہی میں ثنا خان نے بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے یوٹیوب چینل ’کسی نے بتایا نہیں‘ پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہب کی جانب آنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی . ثنا خان نے کہا کہ ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی عورت باحیا ہو اور ڈھکے چھپے کپڑے پہنے، ہر انسان کو اچھا لگتا ہے کہ اس کی بیوی موڈیسٹ رہے، کبھی میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو عجیب لگتا ہے کہ کیسے اپنی بیویوں کو چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنا کر گھر سے باہر لے جاتے ہیں . مردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیوی ان کی عزت ہے، انہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے . اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جب میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تو اُس وقت مجھے احساس ہوا تھا کہ میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہوں . ثنا خان اپنے ماضی کو یاد کرکے روپڑیں ثنا خان پوڈ کاسٹ میں اپنی مسلم شناخت سے متاثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں . اداکارہ کا کہنا تھا بعض اوقات ہم لوگوں سے باتیں تو بہت اچھی کرلیتے ہیں لیکن اس وقت ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں ہوتی، میری زندگی میں ایک وقت ایسا تھا جب میں خود سے سوال کرنے لگی تھی کہ میں خوش کیوں نہیں ہوں؟ پھر اللہ نے مجھے ہدایت دیدی . واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی . ثنا خان، شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے ’طارق جمیل‘ کی ولادت ہوئی تھی . . .

متعلقہ خبریں