یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، عمران خان اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے . مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں کیونکہ اس کے مضمون نے عمران خان کا دوغلاپن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کردیا ہے .

واضح رہے کہ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی . انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما عمران خان اسرائیل کے حامی جبکہ فوج کے مخالف ہیں . یروشلم پوسٹ نے اپنے تازہ مضمون میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر سخت سیاسی بیان بازی کی لیکن اندر کھاتے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا . عمران خان اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاست دان ہیں . . .

متعلقہ خبریں