کازلسٹ منسوخ؛ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت نہ ہو سکی


لاہور(قدرت روزنامہ) پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت عدالتی کاز لسٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکی .
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی، جس کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی .

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ آج کورٹ نہیں ہوگی .
واضح رہے کہ شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے .
درخواست کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا . عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے . عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے .

. .

متعلقہ خبریں