دہشتگردوں نے باردوری سرنگ کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا . حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے . حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں کرنےدیں گے . ایسے واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے . انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا امن تباہ نہیں ہونے دں گے . . .
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں