خیبر پختونخوا

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی


پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کا پی ٹی آئی کے بارے میں بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کررہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے، جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے، مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے جو صرف بادشاہی نظام میں ہی کام آتی ہے۔

متعلقہ خبریں