پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے . اسٹیٹ بینک اگست 2024 تک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطاق پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے .

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے قرض میں ماہانہ بنیاد پر 1.1 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ہو رہا ہے . اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں حکومت نے 739 ارب روپے کا ملکی اور غیرملکی قرض حاصل کیا . واضح رہے کہ حکومت پاکستان کا حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے اور یہ رقم تقریباً 3 سال کے عرصے میں فراہم کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں