اگلے 8 سے 10 ماہ میں بجلی کی قیمت 10 روپے یونٹ تک لائیں گے، وزیر توانائی نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم اگلے 8 سے 10 ماہ میں بجلی کی قیمت کو 10 روپے فی یونٹ تک لانے کے لیے کام کررہے ہیں، 5 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدے ختم ہونے سے 411 ارب روپے کی بچت ہوئی . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا چاہتی ہے، اور یہ ہماری اولین ترجیح ہے .

اویس لغاری نے کہاکہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں، بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ باہمی مشاورت کرکے قیمتیں نیچے لائی جائیں گی . انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا اور معاہدوں کا جائزہ لیا، جس کے بعد ہم باہمی مشاورت سے ایک نکتے پر متفق ہوگئے . وزیر توانائی نے کہاکہ ہم نے انہونی کو ہونی کر دکھایا، اب ہم دوسرے آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کریں گے . توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات کی بھی ضرورت ہے . انہوں نے کہاکہ سردیوں میں بجلی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک پروگرام لے کر آنے کا سوچ رہے ہیں، بہتر گورننس اور پالیسیوں کے ثمرات اب عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں . اویس لغاری نے کہاکہ جس طرح سے شیئر خریدے جاتے ہیں اسی طرح اب بجلی خریدی جاسکے گی، ایک ایسا ادارہ قائم ہونے جارہا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے . انہوں نے کہاکہ ہم بجلی کی خریدو فروخت کا آزادانہ ماحول پیدا کررہے ہیں، اب بجلی خریدار صرف سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مرہون منت نہیں رہیں گے . انہوں نے کہاکہ ہمیں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لاسز میں کمی دکھائی دی ہے، تاہم حیدر آباد، کوئٹہ اور سکھر کے ڈسکوز کو 3 ماہ میں نقصان ہوا . اویس لغاری نے کہاکہ 5 آئی پی پیز کے 71 ارب روپے واجب الادا ہیں جو ادا کرنے ہیں، لیکن ان کے ساتھ طے ہوگیا ہے کہ مستقبل میں کپیسٹی پیمنٹس نہیں ملیں گے . . .

متعلقہ خبریں