اسلام آباد

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایل این جی کی قیمتیں 7.11 فیصد تک کم کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر اب ایل این جی 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کے لیے ہوگا، اس سے قبل اوگرا کی جانب سے ستمبر میں ایل این جی کی قیمت میں 1.15 فیصد تک کمی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں