اسلام آباد

عالمی بینک کا پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلرڈیٹ میں اضافے پر تحفظات کا اظہار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹرکے سرکلرڈیٹ میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔
عالمی بینک کا کہنا ہےکہ گزشتہ 6 سال کے دوران پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 1241ارب روپےکا اضافہ ہوا۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ مالی سال 2018 میں 1152 روپے تھا جو مالی سال 2024 میں بڑھ کر 2393 ارب روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی بینک نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، بجلی شعبے کا خسارہ، مہنگی بجلی کی پیداوار، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں