اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد بنی گالہ سرکل ہومی سائیڈ یونٹ نے 2 افراد کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم سجاد الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے . ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سجاد الرحمن نے 27 مئی 2024 کو عامر عزیز اور حسن کو تھانہ بنی گالہ کی حدود میں اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کرکے قتل اور انس اور حمید کو زخمی کردیا تھا .

ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے . پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا . ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی . ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں